• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکمل صحتیابی تک قرۃ العین بلوچ کی تمام سرگرمیاں ملتوی، پہلا باضابطہ بیان جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے ریچھ کے حملے کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ طور بیان جاری کرتے ہوئے قرۃ العین بلوچ کی جانب سے ان کے چاہنے والوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ دنوں گلوکارہ اسکردو میں تھی، جہاں وہ بلتستان کے دیہاتی علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی تھی، جہاں وہ جامع ڈیزاسٹر ریسپانس سروسز (سی ڈی آر ایس) کے ہمراہ متاثرہ دیہات میں کام کر رہی تھیں۔


گلوکارہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ 4 ستمبر 2025 کی رات جب وہ اپنے خیمے میں سو رہی تھی تو ان پر بھورے ریچھ نے حملہ کیا، تاہم سی ڈی آر ایس ٹیم نے وری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگا دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ قرۃ العین کو فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور کوئی فریکچر نہیں ہوا اور وہ تیزی صحت یاب ہو رہی ہیں۔

ٹیم کیو بی نے مداحوں سے ان کی مکمل صحت یاب کے لیے دعا اور ان کی پرائیوسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے اور یہ بھی بتایا ہے کہ قرۃ العین کے مکمل صحت یاب ہونے تک ان کی تمام عوامی سرگرمیوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ قرۃ العین بلوچ پر 4 ستمبر کو دیوسائی نیشنل پارک میں دوران کیمپنگ ریچھ نے حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید