اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدون ساعر نے کہا کہ ان کا ملک مکمل معاہدے کے لیے تیار ہے۔
اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ معاہدے غزہ میں جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا ہتھیار ڈالنا شامل ہوگا۔
قبل ازیں حماس نے اپنی شرائط واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں اسرائیل کا فلسطین سے مکمل انخلا اور غزہ کی انتظامیہ کے لیے ایک آزاد فلسطینی کمیٹی کا قیام شامل ہونا چاہیے۔