• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ پر تنقید، ہسپانوی نائب وزیراعظم کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی

اسپین کی نائب وزیراعظم و وزیر محنت یولاندا ڈائز پر صہیونی ریاست نے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی(تصویر سوشل میڈیا)
اسپین کی نائب وزیراعظم و وزیر محنت یولاندا ڈائز پر صہیونی ریاست نے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی(تصویر سوشل میڈیا)

غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل پر تنقید کرنے والے سینئر ہسپانوی حکام پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔  

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت  یولاندا ڈائز پر اسرائیل میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندیاں اسپین کی وزیر برائے یوتھ اینڈ چلڈرن پر بھی لگائی جائیں گی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے آج اسرائیل کے خلاف 9 نئے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید