• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو تاریخ کے ایک بڑے سیلاب کا سامنا ہے، عرفان علی کاٹھیا

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ صوبے کو اپنی تاریخ کے ایک بڑے سیلاب کا سامنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ملتان میں ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ کے علاقے میں دیہات زیر آب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں 3 ہزار 600 افراد کو متاثرہ علاقوں سے منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بروقت اطلاع دی گئی اور لوگوں کو منتقل کیا گیا۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ 48 سے 72 گھنٹے تریموں پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ کیوسک سے زیادہ رہا، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ملتان میں موجود ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب کا پانی پنجند پر پہنچ چکا ہے، پانی کا بہاؤ کم ہونے کے بعد پھر بڑھے گا، اندازہ ہے کہ 8 لاکھ کیوسک پانی راجن پور سے گزرے گا۔

قومی خبریں سے مزید