بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سابق فوٹو ماڈل شلپا شروڈکر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تنہائی انھیں کھا رہی تھی، 1989 سے 2000 تک ہندی فلموں میں کام کرنے والی 52 سالہ شلپا نے بتایا کہ وہ 25 برس ملک سے باہر رہنے کے بعد بھارت کیوں واپس آئیں۔
واضح رہے کہ شلپا برطانیہ اور نیوزی لینڈ چھوڑ کر ممبئی میں دوبارہ سیٹل ہونے کے لیے آئی ہیں۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ تنہائی کی زندگی سے وہ پریشان تھیں انھوں نے عہد کیا کہ اب وہ کبھی بھارت نہیں چھوڑیں گی۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والی شلپا شیروڈکر نے 1989ء میں کیریئر اس وقت کے مشہور ہیرو متھن چکرورتی کے مقابل فلم بھرشٹاچار سے شروع کیا۔ بعدازاں ہم، خدا گواہ اور آنکھیں میں کام کیا۔
اداکارہ دلناز ایرانی کے ساتھ گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنے کیریئر کے عروج پر بھارت کیوں چھوڑا اور کس وجہ سے انھوں نے واپسی کا فیصلہ کیا۔ تو انکا کہنا تھا اسکی وجہ کئی سالوں تک تنہائی تھی اور خواہش تھی کہ وہ اپنے چاہنے والوں کے درمیان واپس لوٹ جائیں۔
شیلپا نے اعتراف کیا کہ بھارت سے باہر اگرچہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دنیا بھر میں سفر کرتی رہیں کیونکہ وہ کام کرتے تھے جبکہ بیٹی زیر تعلیم تھی، لیکن میں کبھی خود کو کہیں سیٹل محسوس نہیں کرپائی۔ تنہائی پر مبنی تجربہ تھا، 25 سالہ شادی شدہ زندگی میں کبھی ایک ہی ملک میں نہیں رہے، تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی۔