• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سمندر کی تہہ میں گیس کے کثیر ذخائر ہیں، فواد امین

رئیر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سمندر کی تہہ میں گیس کے کثیر ذخائر ہیں۔

جیو نیوزکے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران ریئر ایڈمرل (ر) فواد امین بیگ نے کہا کہ یہ انکشاف چین کی مدد سے سمندر میں کروائے گئے سروے میں سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ گیس ذخائر سے فائدہ اٹھانےکےلیے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، پاکستان مضبوط معیشت کی طرف بڑھے گا۔

فواد امین نے مزید کہا کہ دشمن ففتھ جنریشن وار سے پاکستان سے سرمایہ کاروں کو بھگا دیتا ہے، ایس آئی ایف سی، ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ کے اشتراک سے دفاعی حکمت عملی بنائی ہے۔

قومی خبریں سے مزید