راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی اسلام آبادمیٹروبس اسٹیشن وارث خان پر ایک بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔اچانک میٹرو بس لاک ہوگئی۔حبس اور گرمی کے باعث کئی مسافروں کی طبیعت خراب ہوگئی۔تاہم بعد میں ٹیکنیکل سٹاف نے آکر صورتحال پر قابو پایا اور دوسری بس منگواکرمسافروں کو اس میں سوار کرکے منزل کی طرف روانہ کیا گیا۔منیجر آپریشن میٹرو بس سروس کے مطابق ایک ٹیکنیکل فالٹ تھا۔لیکن افواہیں پھیلائی گئیں کہ دروازے توڑ کر مسافروں کو نکالا گیا ایسا کچھ نہیں ہوا تھا۔