راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چکری روڈ پر معمر خاتون نالے میں ڈوب گئی ،پولیس کے مطابق چکری روڈ پر سنگرال گاؤں میں 60سالہ خاتون محبوب جان برساتی نالہ پار کرتے ہوئے نالے میں جاگری جو مدد کے لئے لوگوں کوپکارتی رہی اور اس دوران تیزپانی اسے بہاکر لے گیا ،بعدازاں مقامی افراد نے اس کی لاش نالے سے نکالی ۔ علاقہ مکینوں کی خاتون کو پانی میں بہتے دیکھ کر مدد کے لیے پکارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔