ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر کوئی شگاف نہیں پڑا ہے، شاہراہ بھٹو میں کوئی فالٹ نہیں چھوڑیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو زیر تعمیر ہے، پانی کو راستہ دینے کے لیے کٹ دیا گیا، پریشانی کی بات نہیں، ترجمان سندھ حکومت
نادر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فرم شاہراہ بھٹو بنا رہی ہے، کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے، شاہراہ بھٹو پر پانی کی نکاسی کا نظام بنائیں گے، ابھی یہ حصہ عوام کے لیے نہیں کھلا۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مرزا آدم خان روڈ پر پانی کی اطلاع تھی، سڑک کلیئر ہوگئی ہے، سمندر کا لیول بڑھا ہوا تھا، اس وجہ سے پانی دوبارہ لیاری ندی میں داخل ہو رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی نکاسی کے لیے 30 پمپس لگا دیے ہیں، مزید لگا رہے ہیں، مزید 100 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی ہے، اگر مزید بارش نہیں ہوتی تو دوپہر تک ایم نائن کلیئر ہو جائے گا۔