• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: سیت پور میں 8 افراد ڈوب گئے، 2 کو بچا لیا گیا

مظفر گڑھ علی پور کے علاقے سیت پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد بچا لیے گئے۔ ایک بچے کی لاش نکال لی گئی جبکہ 5 کی تلاش جاری ہے۔

لودھراں میں حفاظتی بند ٹوٹنے پر حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں۔ سیلاب میں پھنسے تین لڑکوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع بہاولپور کے 98 مواضعات پانی میں مکمل اور جزوی طور پر ڈوبے ہیں۔ ضلع میں ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید