• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے، ذمے دار پنجاب حکومت ہے: بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف — فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھ رہی ہے، جس کی ذمے دار پنجاب حکومت ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ گندم بحران پر پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مصنوعی بحران پیدا کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوری جہدوجہد کو روکنے کے لیے غیر آئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور کا قانون کے پی میں پی ٹی آئی حکومت سے پہلےکا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عملی اقدامات کرے تو ایکشن ان ایڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بنوں اور جنوبی اضلاع میں مسائل ہیں، اس لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ضرورت پڑے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ زمینی حقائق الگ ہوتے ہیں، جہاں ضرورت ہوگی وہاں سیکیورٹی فورسز کارروائی کریں گی۔ سیلابی صورتحال پر پنجاب حکومت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ کے پی میں سیلاب میں ہزاروں لوگ متاثر ہوئے، وفاقی حکومت نے صرف نیک تمنائیں دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ضرورت ہوگی تو خیبرپختونخوا حکومت آگے ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کو ہر ممکن سہولت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، افغانستان میں زلزلے کے بعد ان پر لاکھوں لوگوں کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

قومی خبریں سے مزید