• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشمہ اور سنجے کپور نے ابتدا میں شادی کو خفیہ رکھا

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے آنجہانی سنجے کپور سے اپنی شادی ابتدا میں خفیہ رکھی تھی کیونکہ دونوں خاندانوں کو وقت درکار تھا۔

سنجے کپور کی رواں برس جون میں انگلینڈ میں پولو کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی، وہ 53 سال کے تھے اور اپنے پیچھے 30 ہزار کروڑ کی جائیدار چھوڑ گئے۔

کرشمہ کپور کے بچوں نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، وہ اپنے حصے کی جائیداد کےلیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، انہوں نے اپنی سوتیلی ماں پر وصیت میں جعلسازی کا الزام لگایا ہے۔

سنجے کپور اور کرشمہ کپور کی شادی 2003ء میں ہوئی اور جوڑے نے 2016ء میں طلاق لے لی، 13سالہ شادی کے دوران بیٹی سمائرہ 2005 اور بیٹا کیان 2011ء میں پیدا ہوئے۔

طلاق کے 9 برس کے بعد سنجے کی موت نے دونوں خاندانوں کو ایک بار پھر خبروں کی زینت بنادیا ہے، ایسے میں کرشمہ کپور کے کئی انٹرویوز دوبارہ منظر عام پر آرہے ہیں۔

ان میں سے ایک انٹرویو میں کرشمہ کپور نے بتایا کہ جوڑے کو ابتدا میں اپنی شادی خفیہ کیوں رکھنا پڑی تھی۔

اداکارہ نے صحافی کے سوال پر کہا تھا کہ سنجے کپور اور میں بچپن سے دوست تھے، ساتھ ہی پرورش پائی اور برسوں بعد ہم میں محبت ہوئی کیونکہ یہ مقدر کا لکھا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنجے کپور کی بہنیں بھی میری قریبی دوست ہیں، ہم اسکول میں بھی ساتھ تھے، بس یوں سمجھ لیں کہ محبت ایک طرح سے شادی میں بدل گئی۔

کرشمہ کپور نے یہ بھی کہا کہ ہم نے شادی کی خبر اُس وقت تک چھپائی جب تک ہمارا فیصلہ پختہ نہیں ہوگیا، دونوں فیملیز کئی برس سے ایک دوسرے کو جانتی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے والدین چاہتے تھے کہ میں اب زندگی میں سیٹل ہوجاؤں، پھر اس کے بعد مجھے صحیح شخص مل گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید