قطری وزیراعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے یرغمالیوں کےلیے تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
قطری وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویوں دیتے ہوئے کہا کہ قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کا جواب علاقائی شراکت داروں سے مشورے کے بعد دیں گے۔
انہوں نے دوحہ میں ہونے والی کانفرنس کے حوالے سے بتایا کہ اس منصونے پر کام جاری ہے، تام انہوں نے اس کانفرنس کے لیے کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم کو انصاف کے کٹھرے میں لانا ہوگا جنہوں نے حملہ کرکے یرغمالیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امید پر پانی پھیر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس صبح اسرائیل نے حملہ کیا وہ اسی صبح اسرائیلی یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات کر رہے تھے، جب منگل کو اسرائیل نے حماس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت یرغمالیوں کے اہل خانہ مذاکرات کے لیے دن گن رہے ہیں اور جن کی کامیابی کی اب کوئی امید نہیں ہے۔
ہم اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف عالمی عدالت سے انصاف چاہتے ہیں۔