• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس کے نصف مریضوں کو اس بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا، تحقیق

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے تقریباً نصف مریض اپنی بیماری پر مبنی کیفیت سے بے خبر ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق دنیا بھر میں اندازاً 44 فیصد افراد جن کی عمر 15 سال یا اس سے زیادہ ہے اور جو ذیابیطس (شوگر) کے مرض میں مبتلا ہیں، اس جان لیوا بیماری سے لاعلم ہیں۔ 

یہ تحقیقی رپورٹ دی لانسٹ ڈائیبیٹس اینڈ اینڈوکرونولوجی میں رپورٹ ہوئی ہے۔ اس تحقیق کی سربراہ لورین اسٹفورڈ نے ایک نیوز ریلیز میں بتایا کہ 2050 تک خدشہ ہے ایک ارب 30 کروڑ افراد اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوں گے۔

انکے مطابق اگر ان میں سے نصف کو اس سنگین اور امکانی طور پر مہلک بیماری کا علم نہیں ہوگا تو یہ آسانی سے ایک خاموش وبا بن سکتی ہے۔ 

محققین کے مطابق سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ جو لوگ جانتے ہیں وہ ذیابیطس کے مریض ہیں، ان میں سے بھی نصف سے کم افراد اپنے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھ پاتے ہیں۔ 

تحقیق میں بتایا گیا کہ تقریباً 91 فیصد افراد جن میں ذیابیطس کی تشخیص ہوتی ہے وہ کسی نہ کسی قسم کی دوا استعمال کر رہے ہوتے ہیں، لیکن  صرف 42 فیصد خون میں شوگر کی سطح کو مناسب طور پر کنٹرول کرتے ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔

صحت سے مزید