• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین کے بلوں پر ایک ماہ کے استثنیٰ کیلئے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

وزیرِ اعظم کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں پر ایک ماہ کے استثیٰ کے لیے وزارتِ خزانہ کو آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں سے ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائے گا۔

دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق نے متاثرہ اضلاع کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف کا اعلان نہیں کیا۔ وزیرِاعظم نے یقین دہانی کروائی تھی کہ متاثرین کو بی آئی ایس پی کے تحت ریلیف دیا جائے گا۔

چیئرمین پپپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید