• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان کو برطانیہ میں نامعلوم افراد انڈے مار کر فرار ہوگئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو برطانیہ میں نوجوانوں نے انڈے دے مارے۔

چاہت فتح علی خان اپنی منفرد گائیکی اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، وہ اکثر مختلف ٹی وی پروگرامز اور تقریبات میں مدعو کیے جاتے ہیں اور حال ہی میں برطانیہ میں ایک پراٹھا شاپ کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

 چاہت علی خان سڑک کنارے کھڑے تصاویر بنوارہے تھے کہ اسی دوران اچانک دو نوجوان آئے اور تیزی سے ان کے سر پر انڈے مار کر فرار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لمحہ بھر کے لیے حیران رہ گئے، ایک انڈا چاہت علی خان کے سر پر جب کہ دوسرا انڈا سینے پر لگا، جس سے ان کا چہرہ اور کپڑے خراب ہوگئے۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا، ایک صارف نے لکھا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان لڑکوں کی تربیت صحیح نہیں ہوئی۔

ایک اور نے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہے اور کسی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ انتہائی بچکانہ حرکت ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے چاہت فتح علی خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات پر انڈے پھینکنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، جنہیں اکثر مزاح یا احتجاج کی ایک صورت سمجھا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید