• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیو میں ٹیلر سوئفٹ کا گانا سن کر مداح ناراض

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیو میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا گانا سن کر مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں وائٹ ہاؤس کے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو نے اپنے بیک گراؤنڈ میوزک کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی کیونکہ بیک گراؤنڈ میں ٹیلر سوئفٹ کا مشہور گانا’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ شامل ہے۔

مداحوں نے وائٹ ہاؤس کی ٹک ٹاک ویڈیو میں گلوکارہ کا گانا سن کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، ایسا کرنے کی وجہ ماضی میں ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں کی گئی ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ ہے۔

یاد رہے کہ صدارتی انتخاب سے قبل جب امریکی گلوکارہ نے کملا ہیریس کی حمایت کا اعلان کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ کیا کسی نے نوٹ کیا ہے جب سے میں نے کہا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے وہ ہاٹ نہیں رہیں؟

اب مداحوں کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کو اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ سے اپنا گانا ڈیلیٹ کروانا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید