پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
سارہ خان ناصرف اپنی اداکاری میں مہارت کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ ان کا انداز، فیشن سینس اور باوقار شخصیت بھی انہیں منفرد بناتی ہے، انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے دل جیتے۔
سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کو 5 سال مکمل ہو چکے ہیں، اس موقع پر سارہ خان نے اپنی بیٹی آلیانہ فلک کے ہمراہ پاکستان میں سالگرہ منائی، جبکہ فلک شبیر پیرس میں اپنے شوز میں مصروف ہیں۔
سارہ نے ایک خوبصورت آف وائٹ کو آرڈ سیٹ میں اپنی بیٹی کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں جبکہ فلک شبیر کی طرف سے بھیجے گئے سرخ گلابوں کے گلدستے کو بھی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے سارہ کی بدلی ہوئی صؤرت پر حیرانی کا اظہار کیا، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ نے شاید کوئی فلٹر استعمال کیا ہے یا پھر ممکن ہے کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کرائی ہو۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے دوبارہ ان کا پروفائل چیک کیا کہ کہیں یہ کوئی اور تو نہیں؟
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ سارہ خان ہی ہیں؟ میں نے دوبارہ تصدیق کی، چہرہ بالکل مختلف لگ رہا ہے، بعض صارفین نے کہا کہ ناک سوجی ہوئی کیوں لگ رہی ہے؟ اچانک آپ کے ساتھ کیا ہوا؟ آپ بہت بدل گئی ہیں۔