• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھت ……

مجھے کرکٹ میچ دیکھنے کا جنون ہے۔

بعض اوقات کیبل کے چینلوں پر میچ نہیں آتا۔

میں تنخواہ سے پیسے بچاکر سیٹلائٹ ڈش خرید لایا۔

کل اسے چھت پر لگارہا تھا کہ ڈوڈو کی آواز سنائی دی۔

دیکھا کہ وہ اپنی چھت پر سولر پینل لگوارہا تھا۔

میں نے ہاتھ ہلایا۔ اس نے منہ چڑایا۔

مجھے اس پر رشک آیا۔

واقعی بجلی کا بل زیادہ آنے لگا ہے۔

میں نے سوچا کہ مجھے بھی سولر پینل ہی لگوانا چاہئے تھا۔

پھر ڈوڈو کے ساتھ والے گھر پر نظر پڑی۔

دیکھا کہ حاجی صاحب کی چھت پر کشتی بنائی جارہی تھی۔

تازہ ترین