• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز ’مصلحتاً خاموشی‘ اور ’برداشت‘ میں پوشیدہ ہے: فریدہ شبیر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فریدہ شبیر نے مصلحتاً خاموشی کو کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز قرار دیا۔

حال ہی میں سینئر اداکار شبیر جان کی اہلیہ و نامور اداکارہ فریدہ شبیر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔

دورانِ انٹرویو جب میزبان نے سینئر اداکارہ سے پوچھا کہ کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز کیا ہے تو انہوں نے کہا، ’مصلحتاً خاموشی۔‘

انہوں نے اپنے جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جوڑے میں دونوں پارٹنر غصے والے نہیں ہونا چاہیے، کسی ایک کو برداشت کرنا چاہیے۔

انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بطور اداکارہ مجھے شبیر کا کام سمجھنے میں مدد ملی کہ انڈسٹری میں کیسے کام ہوتا ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر انکشاف کیا کہ میں نے اپنی شادی شدہ زندگی میں کئی سمجھوتے کیے ہیں، کئی بار مصلحتاً خاموش بھی ہوئی اور کئی بار شبیر سے اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے تجربے سے یہی سیکھا ہے کہ خاموش رہنے اور برداشت کرنے سے سب ٹھیک رہتا ہے لیکن ہر بار خاموش رہنا یا برداشت کرنا ٹھیک نہیں۔ بدلتے وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں بھی بدلتی ہیں۔

فریدہ شبیر نے مزید کہا کہ میں خود بھی اتنی خاموش رہنے والی نہیں ہوں لیکن ابتداً میں نے خاموشی اختیار کی، لیکن جب بچے بڑے ہوگئے اور چیزیں سمجھ میں آنے لگی تو اپنی ناراضی کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید