• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دولت ………

بل گیٹس سے آپ نے کیا سیکھا؟

موٹیویشل اسپیکر قیصر عباس نے سوال کیا۔

ہم ان کے تربیتی سیشن میں شریک تھے۔

انھوں نے گیٹس کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

پھر سوال کیا۔

کسی نے کہا،

میں بل گیٹس کی طرح نئے آئیڈیاز پر کام کروں گا۔

میں نے گھسی پٹی بات کہی،

میں بل گیٹس کی طرح کبھی ہمت نہیں ہاروں گا۔

ڈوڈو نے سینہ تان کر کہا،

میں بل گیٹس کی طرح اپنی ساری دولت دان کردوں گا۔

سب بہت متاثر ہوئے۔

قیصر عباس نے پوچھا،

آپ کے پاس کتنی دولت ہے؟

ڈوڈو نے بتایا،

چار ہزار روپے۔

تازہ ترین