• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیا خان نے اپنی دوسری شادی بھی ختم ہونے کا اعلان کردیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی نژاد جرمن ماڈل صوفیا خان المعروف فیا خان نے اپنی دوسری شادی بھی ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی طلاق کی تصدیق کی۔

انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 43 سال کی عمر میں پھر سے طلاق ہوگئی لیکن اپنی 3 خوبصورت بیٹیوں کے ساتھ حد سے زیادہ خوش نصیب ہوں۔

ماڈل نے مزید لکھا کہ میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور سمجھدار ہوں اور یقینی طور پر ابھی ہار نہیں مانی ایک بار پھر اُٹھوں گی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ کوئی ذاتی سوالات نہ کرے، ایسا ہونا لکھا تھا ہوگیا۔

فیا خان نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی اور لکھا کہ مجھے اور میری بیٹیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ فیا خان نے ترکش نژاد کاروباری شخص تولگا ریکن سے 2019 میں شادی کی تھی۔ تاہم جرمنی میں اپنا نکاح رجسٹر کروانے کے لیے 2022 میں انہوں نے ایک بار پھر کورٹ میرج کی تھی۔ ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

فیا خان کی پہلی شادی 2009 میں اداکار و ہدایت کار قاسم علی مرید سے ہوئی تھی جو 2015 میں طلاق کی صورت میں ختم ہوئی۔ ان دونوں کی 1 بیٹی ہے جبکہ ماڈل نے شادی سے قبل 1 بیٹی گود لی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید