• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارج کلونی کا اپنی جعلی اے آئی ویڈیوز پر تشویش کا اظہار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی جعلی اے آئی ویڈیوز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خطرناک قرار دے دیا۔

ایک موقع پر انٹرویو میں گفتگو میں کلونی نے کہا، ’کچھ واقعی خوفناک ویڈیوز بنی ہیں جس میں میں نے جو کچھ نہیں کیا اور کہا اسے مجھ سے منسوب کردیا گیا ہے اور یہ خطرناک ہے۔‘

اداکار نے مزید کہا کہ یہ صورتحال خاندان کےلیے بھی خطرناک ہو سکتی ہے۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پیچیدہ ہے، مگر جن بوتل سے باہر آ چکا ہے اور میں ابھی تک نہیں جانتا کہ ہم کیا کریں گے۔

انٹرویو میں کلونی نے کہا کہ ہالی ووڈ میں اے آئی کے بڑھتے اثرات سے بےچینی پھیلی ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ Sora 2 کے اے آئی فیچرز نے سب کو ہلا کر رکھ دیا کیونکہ اچانک معیار بہت بہتر ہوگیا اور یہ خوفناک ہے، تاہم جارج کلونی نے یہ بھی واضح کیا کہ اے آئی کو وہی مسائل درپیش ہوں گے جو ہالی ووڈ کو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں اسٹار بنانا آسان نہیں، صرف دکھاوے یا شکل سے نہیں ہوتا، یہ کچھ خاص اور نایاب ہوتا ہے جو شناخت کرنا مشکل ہے، اے آئی کو بھی یہی مشکلات آئیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید