• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی یو اے ای میں قائم ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 تخلیقی مواد تیار کرنے والے ڈیجیٹل کریئیٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں خطے کی پہلی یوٹیوب اکیڈمی کا آغاز کیا جارہا ہے۔

یہ MENA ریجن (مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ) میں اپنی نوعیت کی پہلی اکیڈمی ہوگی جو کریئیٹرز کو جدید ٹولز، وسائل اور مہارت فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے مواد کے معیار کو بہتر بناسکیں اور یوٹیوب کے مختلف فارمیٹس کے ذریعے عالمی سطح پر ناظرین تک پہنچ سکیں۔

اکیڈمی کے تحت ماہرینِ یوٹیوب کی سربراہی میں ایڈوانس ورکشاپس، ٹریننگ کورسز اور خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق یو اے ای میں ایک سال کے دوران وہ یوٹیوب چینلز جن کی آمدن مقامی کرنسی میں 7 ہندسوں (ملینز) تک پہنچی، ان کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ سعودی عرب اور مصر میں یہ اضافہ بالترتیب 40 فیصد اور 60 فیصد رہا۔

خاص رپورٹ سے مزید