غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 12 بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 64 ہزار 803 افراد شہید ہوچکے ہیں۔
وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ شہید ہونے والوں میں آدھی تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں غزہ کا بیشتر حصہ مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے، 20 لاکھ سے زائد آبادی کے حامل علاقے کی 90 فیصد آبادی گھروں سے محروم ہوچکی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی بڑی عمارتوں کو خاص طور پر نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، اسرائیلی حکام نے الزام لگایا ہے کہ ان بلند عمارتوں میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جاسوسی کے آلات نصب کیے ہوئے ہیں۔