• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئےمتعددسکیموں پر کام جاری،ذیشان رفیق

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کے تحت جاری سکیموں اور مری ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے اجلاس کو بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے والڈ سٹی اتھارٹی کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے “لہر” پروگرام کے تحت متعدد سکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر کے قدیم شاہ عالم، دہلی، موچی گیٹ کے قریب زیر زمین پارکنگ اور آرکیڈ بنائیں گے۔
لاہور سے مزید