• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معاشی ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار،گورنر پنجاب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی اور چیئرمین رکشہ یونین مجید غوری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں مزدوروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی میں محنت کش طبقے کا کلیدی کردار ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو حقوق دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے ۔
لاہور سے مزید