لاہور(خبرنگار) لاہور کے 6 سرکاری سکولوں کو سکول آف ایمینینس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منصوبے پر60کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گھوڑے شاہ، گورنمنٹ اے پی ایس ماڈل گرلز سکول ماڈل ٹاؤن، گورنمنٹ پائلٹ بوائز سکول وحدت کالونی و دیگر کو اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔