لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت وآبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے ، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 24فیلڈ ہسپتال جبکہ پانی میں گھرے علاقوں میں 21کلینک آن بوٹ متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں-محکمہ صحت و آبادی کے کیمپس اب تک سات لاکھ 22ہزار سے زائد متاثرین کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر چکے ہیں- گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 45ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں-