• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے، کمشنر لاہور

لاہور (خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب ریلیف، آٹا دستیابی اور انسداد ڈینگی سرگرمیاں جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سی ز نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ لاہور میں صرف تھیم پارک میں سیلابی پانی موجود ہے اور کافی حدتک وہاں سے بھی اتررہا ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی و پرائس کنٹرول کیلئے سرگرمیوں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے، بیماریوں سے تحفظ کیلئے مکمل میڈیکل کور کی ایریاز کو مسلسل فراہمی جاری رکھی جائے۔
لاہور سے مزید