لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب نے یونیورسٹی آف لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ "پریمیئر لیگ" کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔