جنیوا(اے ایف پی)عالمی تجارتی تنظیم (WTO) نےاپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کی بدولت 2040 تک عالمی تجارت کی قدر میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ لاگت میں کمی اور پیداوار میں تیزی ہوگی۔رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ڈبلیو ٹی او کی سربراہ نِگوزی اوکونجو اِویلاکا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت تجارتی لاگت کو کم کرکے بزنس کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،اہم سوال یہ ہے کہAI سب کیلئے مواقع لائے گی یاعدم مساوات بڑھائے گی۔ مصنوعی ذہانت تجارتی لاگت کو کم کرنے اور اشیا و خدمات کی تیاری کو نئے انداز میں ڈھالنے کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔