اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی جانب سے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ بریفنگ میں شرکت ,ہائی کمشنر کو جدید پاسپورٹ لیمینیشن و سیکورٹی فیچرز سے آگا ہ کیا گیا، اے آئی استعمال میں دلچسپی، ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کا استقبال کیا ہائی کمشنر نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کے مختلف سیکشنز دیکھے ، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ پروڈکشن پراسس کا جائزہ لیاڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے ہائی کمشنر کو جدید سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی ، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو جدید پاسپورٹ لیمینیشن اور سیکورٹی فیچرز سے متعلق آگاہ کیا گیا ڈی جی پاسپورٹ نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کیا گیا، اورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کی آسان آن لائن سروسز فراہم کر رہے ہیں، مصطفی جمال قاضی نے کہاکہ جدید پرنٹنگ اور سٹیٹ آف دی آرٹ دفاتر سے پراسسنگ ٹائم انتہائی کم رہ گیا، ڈی جی پاسپورٹس ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے محکمہ جاتی اصلاحات اور جدید پروڈکشن سہولیات کو سراہابنگلہ دیشی ہائی کمشنر نے پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں اظہار دلچسپی لیا اور کہاکہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر انٹرنیشنل معیار کے مطابق پاسپورٹ میں جدید سیکورٹی فیچرز متعارف کرونا خوش آئند ہے۔