اسلام آباد (این این آئی)چین میں حلال گوشت کی بڑھتی طلب کے باعث پاکستان کو 75 لاکھ ڈالر بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل ہوگیا ۔ نئے برآمدی آرڈر موصول ہونے سے متعلق تفصیلات کے بارے میں ایک لسٹڈ کمپنی آرگینک میٹ کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے۔