کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسانوں کیلئے پیکیج تیار کرلیا ہے، اپنے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کرینگے، زرعی ٹیکسوں کا جائزہ لینا ہوگا، زرعی ایمرجنسی نافذ نہ کی گئی تو دسمبر اور جنوری کے بعد ملک کو گندم کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے، گزشتہ سال کسانوں کو مناسب قیمتیں نہ ملنے کے باعث گندم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہوئی۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو بحران مزید گہرا ہوگا، ہم کسانوں پر ٹیکس مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے لیکن اس بات کو یقینی بنائینگے کہ ہماری آمدنی کے اہداف پورے ہوں،ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکز محکمہ بحالی و بااختیاری معذوران سندھ حکومت نے ’’ناو پاکستان ڈس ایبیلٹی پروگرام‘‘ کے تعاون سے قائم کیا ہے۔