ٹوکیو(عرفان صدیقی)وزیراعظم پاکستان نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد نہ صرف موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینا ہے بلکہ پاکستان میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے بھی عملی اقدامات کرنا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی، پارلیمانی سیکریٹری برائے تجارت اور جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی چوہدری آصف محمود، سابق سفیر برائے جاپان و مشرق بعید کو بھی اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔