اسلام آباد(اے پی پی)اگست کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کا مجموعی حجم 34ہزار 463ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 30.778ارب روپے کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے‘ بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12ہزار 289ارب جبکہ بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36303 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں کے کھاتوں ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔