• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شتر مرغ اور کیوی کے آباؤ اجداد پرواز کر سکتے تھے، سائنسدانوں کا انکشاف

پیرس (اے ایف پی)سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ شتر مرغ، ای میو، کیسوری، کیوی اور ریا جیسے پرندوں کے قدیم آباو اجداد پرواز کی صلاحیت رکھتے تھے۔قدیم پرندے لیتھورنِس پرومسکیوس کے فوسل نے راز کھول دیا، پالیوگنتھ خاندان میں پرواز کی صلاحیت موجود تھی۔ ڈائناسور خاتمے کے بعد شکاری نہ ہونے پر پرندوں نے پرواز ترک کر دی، توانائی بچت کیلئے تیز دوڑنے والے بن گئے۔ یہ دریافت امریکی ریاست وائیومنگ میں ملنے والے لیتھورنِس پرومسکیوس نامی پرندے کے فوسل کے مطالعے سے ہوئی، جس نے پالیوگنتھ خاندان کے ارتقائی سفر پر روشنی ڈالی۔ رائل سوسائٹی کے جرنل بایالوجی لیٹرز میں شائع تحقیق کے مطابق فوسل کی سینہ کی ہڈی سے معلوم ہوا کہ اس پرندے کے پرواز کے لیے مضبوط پٹھے موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید