کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی واٹر کارپوریشن کے ٹیکنیکل اسٹاف کی نااہلی کی وجہ سے نارتھ ناظم آباد خصوصاً شادمان ٹاؤن کا علاقے میں پانی کا بحران ہے۔ علاقے کو پانی فراہم کرنے والے سخی حسن ہائیڈرنٹ کے دو موٹر 15دن سے خراب ہیں۔ لیکن ہائیڈرنٹ کا میکنکل اور الیکٹریکل انچارج کی نااہلی کے باعث یہ دونوں موٹر درست نہیں ہوسکے۔ منتخب نمائندوں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے توجہ دلانے کے باوجود عملہ اس جانب توجہ نہیں دے رہا جس کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر کراچی اپنے ماتحت ادارے کراچی واٹر کارپوریشن کے عملے کی نااہلی دور کرنے پر توجہ دیں جو ان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ پانی کے بحران کی وجہ سے علاقہ مکین ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔