اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، انہوں نے یہ بات گزشتہ روزاسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیاکہ حکومت پاکستان خصوصاً وزارت دفاعی پیداوار اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کے لیے پرعزم ہے۔