• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار کی لاپروائی سے کشمیری سیب کی معیشت تباہ، اربوں کا نقصان

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار کی لاپروائی سے کشمیری سیب کی معیشت تباہ، اربوں کا نقصان ہوگیا، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے شاہراہ بندش کے باعث 4ہزار ٹرک قاضی گنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں، سیب گلنے سڑنے لگے، قیمتوں میں تیزی سے کمی، ایک ڈبہ 400روپے تک آگیا، باغبانوں کا احتجاج، حکومت پر سنگین لاپروائی کے الزامات لگا دئیے، پہلگام حملے کے بعد یہ دوسرا بڑا معاشی دھچکاہے، اندازاً 146ملین ڈالر نقصان ہوا ہے، مزید تاخیر سے بحران ناقابلِ تلافی ہوگا۔ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیب کی فصل اس سال مودی سرکار کی غفلت اور ناقص انتظامی پالیسیوں کے باعث شدید بحران کا شکار ہے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے باعث جموں سرینگر قومی شاہراہ کئی ہفتوں سے بند ہے جس کی وجہ سے تقریباً 4,000 ٹرک قاضی گنڈ کے مقام پر پھنسے ہوئے ہیں اور ان میں لدا ہوا قیمتی پھل سڑ کر ضائع ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید