• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: آج ٹریڈ یونینز کی جانب سے مظاہروں اور ہڑتالوں کا اعلان

پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ) فرانس بھر میں آج بروز جمعرات 18 ستمبر کو ٹریڈ یونینز کی جانب سے بڑے پیمانے پر مظاہروں اور ہڑتالوں کا اعلان ، مختلف یونینز نے متحد ہو کر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں “Bloquons tout” تحریک بھی پیش پیش ہے۔پیرس اور Île-de-France سمیت پورے ملک میں ٹرانسپورٹ، اسکول، عوامی خدمات اور دیگر شعبوں کے بند رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ احتجاج آئندہ دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔حکومتی مراعات کا خاتمہ وزیرِ اعظم سِبیسٹین لیکورنُو نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزرائے اعظم کو دیئے جانے والے لائف ٹائم بینیفٹس ختم کر دیئے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید