اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی ) کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ، ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے شریک حیات کو مسلح افواج کے زیرانتظام اسپتالوں میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور طبی سہولیات کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے ، اس اہم فلاحی اقدام کی نگرانی جی ایچ کیو کے میڈیکل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کی جا رہی ہے ،اسسٹنٹ ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایڈمن) فخر عالم کی جانب سے ملک بھر میں پی ایم اے ڈی کے تحت کام کرنے والے تمام کنٹرولرز ملٹری اکاؤنٹس دفاتر اور متعلقہ دفاتر کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔