امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا لیکن امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب آچکے ہیں۔
ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اس پوزیشن میں ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام کو پیچھے دھکیل سکتا ہے۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ریڈلائنز واضح کی ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیئم سے دستبردار ہونا اور آبنائے ہرمز کو کھولنا ہوگا۔