اسلام آباد (خبر نگار، جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف 190ملین پاؤنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں تین ماہ بعد سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ سماعت 25 ستمبر کو ہو گی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی ہینڈلنگ بارے این سی سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے ٹیم کی دوسری مرتبہ اڈیالہ جیل پہنچی تاہم بانی پی ٹی آئی نے اے ٹیم سے ملنے سے انکار کر دیا۔جیل ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے ٹیم پونے دو گھنٹے تک بانی سے سوالات کے جواب حاصل کرنے کیلئے جیل میں موجود رہی ۔