• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈا یتھلیٹکس جیولین تھروار شد ندیم دو فاؤلز کے ساتھ ناکام

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں تمغہ نہ جیت سکے۔ جمعرات کوٹوکیو میں وہ چار میں سے دو تھرو فاؤل کرنے پر ٹاپ 8راؤنڈ سے باہر ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا بھی ناکام ثابت ہوئے ۔ میڈل کیلئے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے سونے کا تمغہ جیت لیا، گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے چاندی اور کرٹس تھامسن نے کانسی کا تمغہ جیتا۔ فائنل میں ارشد ندیم نے 82.73 میٹر کی پہلی تھرو کی ،دوسری اور چوتھی تھرو ضائع ہوگئی جب کہ تیسری باری میں وہ 83.75 میٹر کی تھرو ہی کرسکے۔ مسلسل دو فاؤل کرنے کے بعد وہ تماشائیوں میں موجود اپنے کوچ سلمان بٹ کے پاس پہنچ گئے ۔ بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو83.65 میٹر اور دوسری84.03 میٹر تھی ، ان کی تیسری اور پانچویں تھرو ضائع ہوگئی ، چوتھی تھرو 82.86 میٹر کی رہی ۔
اہم خبریں سے مزید