• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IT پارک بروقت مکمل نہ ہونے پر کمپنی بلیک لسٹ کی جاسکتی ہے، چیئرمین کمیٹی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اسلام آباد آئی ٹی پارک میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت کوکمپنی کو اظہار ناراضگی کا خط جاری کرنے کی ہدایت کر دی ، چیئرمین کمیٹی نے کہا اگر یہ منصوبہ 31اکتوبر تک مکمل نہ ہوا تو ایک اور ناراضگی کا خط دیا جائے،کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے، منصوبے کی ڈیڈ لائن31اکتوبر ہے، اسی میں مکمل کیا جائے جبکہ نمائندہ کورین کمپنی نے کاکہنا ہے 31 اکتوبر تک منصوبہ مکمل نہیں ہوسکتا، منصوبے پر زیادہ تر کام 31 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا، فروری 2026 تک اسلام آباد ٹیکنالوجی پارک منصوبے کی کمیشنگ مکمل کرلی جائے گی۔جمعر ات کو قائمہ کمیٹی چیئرمین سید امین الحق کی سربراہی میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کا دورہ کیا ، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے آئی ٹی پارک کے قیام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا یکم نومبر کو وزارت طے کرے کہ کمپنی کیخلاف کیا ایکشن لینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید