• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور ایازصادق کا ممتاز کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی اورا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا زصادق نے ممتاز کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔بدھ کو ایوان صدرکے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عبدالغنی بھٹ کی جدوجہد کشمیری عوام کے لئے مشعلِ راہ ہے،مرحوم کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید