• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارسٹن روڈ، گل پلازہ مارکیٹ سمیت اہم تجارتی مراکز کے سامنے سیوریج کا پانی جمع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مارسٹن روڈ کی خستہ حالی اور گل پلازہ مارکیٹ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز کے سامنے جمع سیوریج کے پانی نے تاجروں اور خریداروں کے لیے شدید مسائل پیدا کر دیے ہیں، سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور بارش و سیوریج کے پانی میں چھپ جانے کے باعث روزانہ حادثات پیش آ رہے ہیں، شہریوں کے مطابق موٹر سائیکل سواراکثر گرنے اور پھسلنے کے باعث زخمی ہو رہے ہیں جب کہ بدبو دار پانی نے ماحول کو مزید ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید