• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرجوش نعرے، فلسطینی جھنڈوں اورمخصوص رومالوں کی بہار، کراچی کےطلبہ کا غزہ مارچ کی جھلکیاں

کراچی(خالد محبوب، اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شاہراہ قائدین پر ہونے والے کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ نے کراچی کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کردی ٭تاحد نگاہ دور تک طلبہ و طالبات کے سر ہی سرنظر آرہے تھے۔٭جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن مارچ میں شہر بھر سے نجی و سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے ریکارڈ ساز شرکت کی سخت گرمی کے باوجود نظم ضبط کامثالیمظاہرہ نظر آیا ا۔٭ شاہراہ قائدین پر دونوں اطراف میں مارچ کے شرکاء موجود تھے ایک ٹریک طلبہ اور دوسرا ٹریک طالبات کے لیے مختص کیا گیا تھا۔٭ طلبہ وطالبا ت نے لیبک یا اقصیٰ کے نعرے لگاکر غزہ کے نہتے اورمظلوم بچوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور اسرائیل و امریکاکے خلاف شدید رد عمل کا اظہار یکجہتی کیافضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفیؐ مصطفیٰ،خاتم النبیاؑ مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی۔
اہم خبریں سے مزید